MAALIM UL QURAN
Item Preview
Share or Embed This Item
Flag this item for
- Collection
- opensource; community
مولانا محمد علی کاندھلوی رحمۃ اللہ علیہ چوٹی کے عالم دین تھے، حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس کاندھلوی رحمۃ اللہ علیہ کے عزیزوں میں تھے، مولانا نے ایک وسیع کینوس پر تفسیر کا کام شروع کیا تھا، اگر یہ تفسیر مکمل ہوتی تو اردو کی سب سے بڑی اور جامع تفسیر ہوتی، اور معاصر عربی تفاسیر میں بھی اس کی مثال ملنی مشکل ہوتی، لیکن مولانا کو اور آپ کی تفسیر کو وہ شہرت نہ مل سکی جس کی یہ تفسیر حقدار تھی، ۱۹۸۰ کی دہائی میں ہم چند احباب نے مطالعہ تفسیر کا ایک سلسلہ شروع کیا تھا، جس میں اردو کی معتبر تفاسیر کا موازناتی مطالعہ ہوتا تھا، اس وقت یہ تفسیر ہمارے سامنے رہتی تھی، جملہ گیارہ جلدیں دو ڈھائی سو رپیوں میں آتی تھی، آج کے زمانے میں شاید اس کی ہرجلد چار سو سے کم میں نہ آئے۔ سیالکوٹ میں آپ کے مدرسے سے یہ تفسیر چھپتی تھی، اور کہیں نہیں ملتی تھی، ہم نے اس کے کئی سارے نسخے اس زمانے میں دوست احباب کو منگوا کر دئے تھے۔ اور ہماری مولانا سے مراسلت بھی تھی۔ اب شاید اس کا مطبوعہ نسخہ بھی دستیاب نہیں ہوگا، اسے اسکین کرکے محفوظ کرنے اور عام کرنے کی سخت ضرورت ہے، اگر میرے دسترس میں اس کا کوئی نسخہ ہوتا تو اسے خود سے اسکین کرتا، تفسیر کے اس دائرہ معارف سے طلبہ و اساتذہ کو مستفید ہونے کی ضرورت ہے۔اس میں جہاں معلومات کی وسعت ہے، تحریر میں چاشنی بھی ہے جو کم ہی تفاسیر میں پائی جاتی ہے۔
در اصل ان کے وسائل محدود تھے، اور عزت نفس کے مالک تھے، ابتدائی آٹھ جلدیں تو بہ آسانی چھپ گئیں اس کے بعد تعطل ہوا، عام طور پر تاجران کتب کے یہاں دستیاب نہیں تھی۔ لہذا کون سی جلد کب آئی، اس کا پتہ لگانا بہت مشکل تھا۔ اسے کسی صورت پی ڈی یف کرکے محفوظ کرنا چاہئے، ایسی کتابوں کو لوگ جانتے بھی نہیں، حفاظت کیا خاک کریں گے؟ ایک شاندار کتاب بے قدری کی شکار ہے۔
محسوس ہوتا ہے کہ مصنف وسیع المطالعہ شخص ہیں، اس کے مراجع صرف تفاسیر تک محدود نہیں ہیں، بلکہ معاصر فکری لٹریچر سے بھی بھر پور استفادہ کیا گیا ہے۔
عبدالمتین منیری
MAALIM UL QURAN By Maulana Muhammad Ali Siddique Kandhalvi
- Addeddate
- 2021-01-18 14:39:13
- Identifier
- maalim-ul-quran
- Identifier-ark
- ark:/13960/t6tz3bk6b
- Ocr
- tesseract 4.1.1
- Ocr_autonomous
- true
- Ocr_detected_lang
- ur
- Ocr_detected_lang_conf
- 1.0000
- Ocr_detected_script
- Arabic
- Ocr_detected_script_conf
- 0.9888
- Ocr_module_version
- 0.0.10
- Ocr_parameters
- -l urd+Arabic
- Pdf_module_version
- 0.0.6
- Ppi
- 151
- Scanner
- Internet Archive HTML5 Uploader 1.6.4
comment
Reviews
There are no reviews yet. Be the first one to
write a review.
2,652 Views
DOWNLOAD OPTIONS
IN COLLECTIONS
Uploaded by Mansoor_Pk on